23 مارچ 2012 - 19:30

امریکہ اپنے ڈرون طیاروں سے دیگر اقوام کا قتل عام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کو بھی ڈرون طیاروں کے ذریعے جاسوسی کا نشانہ بنارہا ہے۔

ابنا: اطلاعات ہیں کہ وہائٹ ہاوس کے صہیونی نواز حکمراں اب ڈورن طیاروں سے خود اپنی ہی قوم کی نجی زندگي میں مداخلت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وہائٹ ہاوس کے جنگ پسند ٹولے نے امریکی شہریوں کو ای میل بھیج کر قدرتی حادثات کے مواقع پر ڈرون طیاروں کے فوائد سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہےکہ وہائٹ ہاوس کی فوجی حکومت اس بہانے سے عوام کی نجی زندگي کی جاسوسی کرنا چاہتی ہے۔

امریکہ میں شہری آزادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہےکہ شہر میں ڈرون طیاروں کے استعمال سے شہریوں کی نجی زندگي کو خطرے لاحق ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی امریکہ میں شہری آزادی اور انسانی حقوق کی حامی تنظیموں نے بش کے زمانے میں ٹیلیفون اور ای میل ریکارڈ کرنے کے قوانین کی مخالفت کی تھی ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی نجی زندگي میں مداخلت کرنے کا کو ئي حق نہیں ہے اور اس سے انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے۔........ /169